پاکستان

ضلع ژوب میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، افغان حکومت دہشتگردوں کو روکے ، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی : ضلع ژوب کے قریب سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔ گیارہ جنوری کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی جوافغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاؤں بِلورائی کا رہائشی تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش واپس اس کے وطن روانہ کر دی گئی ۔یہ واقعہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *