عالمی خبریں

پوسٹ مارٹم کےدوران مردہ زندہ ہو گیا، ڈاکٹروں کی دوڑیں

ممبئی :بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں ایک مردہ زندہ ہو گیا جس پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوڑیں لگا دیں ۔ یہ واقعہ پوسٹ مارٹم کےدوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں معمر شخص کو لایا گیا جسے ہسپتال کے عملے نے مردہ قرار دے کر میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا تھا تاکہ موت کی وجہ کا تعین ہو سکے ۔ عین پوسٹ مارٹم کے دوران معمر شخص کا ہاتھ ہلا اور وہ چیخنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر پوسٹ مارٹم کی تیاری کرنے والے ڈاکٹروں نے دوڑ لگا دی ۔ بعد میں احساس ہوا کہ یہ شخص مرا ہی نہیں تھا۔  مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے معمر شخص کو مردہ قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *