عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم تبدیل ، اہم وکلا آؤٹ
اسلام آباد : تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے نئی قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔حیرت انگیز طور پر نئی ٹیم میں پارٹی سے وابستہ اہم وکلا کونکال دیا گیا ہے ۔ توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لیے نئی قانونی ٹیم 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چوہدری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چوہدری، چوہدری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر، مشعال یوسفزئی بھی نئی ٹیم میں شامل ہیں ۔ مقدمات کی پیروی کے لیے بنائی گئی نئی قانونی ٹیم میں فیصل چوہدری،بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔
