چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارت نے ایک نیا محاذ کھول دیا
لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ایک اور نیا محاذ کھل گیاہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنےسے انکار کیا اوراب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پرپاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت ردعمل آیاہے ۔ آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارتی جرسیوں پر پاکستان یعنی میزبان ملک کا نام نہیں ہے جس پر پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھارت کی شرٹس پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن جاری کیا جس میں پاکستان کا نام نہیں۔ اطلاعات کےمطابق کمنٹیٹر روہت شرما کو بھی پاکستان جا کر کمنٹری نہ کرنے کامشورہ دیاجارہا ہے ۔
