عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر سیخ پا
لاہور : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کواظہار برہمی کرتا دیکھا جا سکتا ہے ۔ غصے کا اظہار کرتے ہوئے بوہیمیا بولتے چلے گئے ۔ اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا نے کہا کہ میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے۔ اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا میں انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کیلیے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے اسٹیج پر بکواس چل رہی ہے۔
بوہیمیا نے آخر میں اس جملے کے ساتھ اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا کہ میں گھنٹۓ کی پرفارمنس کا سوچ کر آیا تھا مگر اب لگتا ہے سٹیج سے سیدھا جیل ہی جاؤں گا۔
