تازہ ترین

سیلفی لینے کے دوران پالتو شیر کا نوجوان پر حملہ

لاہور: پنجرے میں بند پالتو شیر کے ساتھ ویڈیوبنانے کے شوق میں نوجوان حملہ کروا کر زخمی ہو گیا۔ نوجوان کےچہرے اوربازوپرزخم آئے جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔ یہ واقعہ لاہور کےعلاقہ سبزہ زار میں واقع میاں عمرڈولہ کے بریڈنگ فارم پر پیش آیا ۔ عظیم نامی نوجوان پنجرے کے پاس گیا اور ٹک ٹاک بنانے کی کوشش۔ اسی دوران اچانک شیر نے حملہ کر دیا جس سے عظیم کے چہرے ار بازوں پر شدید زخم آئے ۔ محافظوں نے اسے شیر کے شکنجے سے چھڑوا کر پنجرے میں بند کیا ۔

پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا ڈی جی وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی اور بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے ہدایت کر دی ہے۔ حال ہی میں پنجاب کابینہ نے شوقیہ شیر پالنے والوں سے متعلق نئے قوانین کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہری آبادیوں کے اندر شیر سمیت اس انواع کے دیگر جانور رکھنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ان جانوروں کے ساتھ ٹک ٹاک، ویڈیوز بنانے پرپابندی کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *