کراچی میں ادویہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
کراچی :کراچی میں ادویہ کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد اضافہ ہو گیاہے ۔ مجموعی طور پر ملک میں نو سو سے زائد ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی ہیں جبکہ 500 فارمولیشن دیگر امراض کی ہیں ۔ تمام ادویات پر سالانہ سات فیصد تک اضافے کی اجازت ہے۔اس وقت مارکیٹ میں بیرون ممالک سے منگوائے جانے والے ضروری انجکشن کی قلت بھی برقرار ہے ۔ ایلوپیتھی ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ متبادل ادویہ پر اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی بھی لگا دیا گیا ہے ۔
