امریکا کو بدنام زمانہ اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلاؤں گا، ٹرمپ
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کےتمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیں گے۔انہوں نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایپ پسند ہے مگر اسکے پچاس فیصد شیئر امریکہ کو ملنے چاہئیں ۔ الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے، اب ان کا کوئی وجود نہیں ہوگا، عوام کی حکمرانی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔ صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے۔غزہ میں جنگ بندی مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے ایک اہم قدم ہے ۔ ایران کے پاس اب حماس کی مدد کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ اس موقع پر ایلون مسک نے بھی خطاب کیا۔
