شوبز

متھیرا اور وینا ملک کی ذو معنی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

کراچی : پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناراض دکھائی دیتےہیں ۔ ایک پروگرام یں متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ زیادہ تر صارفین اس پروگرام پر پیمرا کونوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی اسی دوران دونوں نے ذو معنی گفتگو شروع کر دی ۔ پروگرام کے مخصوص حصے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *