مذاکرات کی کہانی ختم ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔حکومت نےتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے باہمی تفصیلی مشاورت کی ۔
کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب دینے کے لئے ڈرافٹ بھی تیار کرلیا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو پر، کورکمانڈر کے گھر حملہ ہوا، اس روز شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی۔ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
