تہران میں دو جج قتل ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی
تہران:ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج قتل ہو گئے ۔ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں۔ دونوں جج سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی کیسز کی سماعت کررہے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پرسپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔جج علی رازینی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھاجس میں وہ محفوظ رہے تھے مگر اب انہیں ٹارگٹ کر کے مار دیا گیا۔
