خاص خبریں

سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ، عمران خان کا سزا کے بعد پہلا ردعمل

راولپنڈی :عمران خان کا کرپشن کیس میں سزا کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان سے منسوب پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ، کبھی ڈیل بھی نہیں ہوگی ۔ آمریت کے خلاف جدوجہد میں جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھری میں رہنا پڑا رہیں گے ۔اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزم حقیقی آزادی اور جمہوریت ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں گے۔ تمام جھوٹے کیسز کا سامنا کریںگے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتا ہے ۔ ممکنہ طور پر عمران خان اپنے وکیل کے ذریعے پیغام دیتےہیں جس کے بعد ٹویٹ ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *