انسانی سمگلرکی جانب سے سپین بھجوانے کے لئے فی کس40لاکھ وصول کرنے کا انکشاف
گوجرنوالہ( میاں عتیق الرحمان ) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 2 افراد کے لواحقین کا ایف آئی اے سے رابطہ ، انسانی سمگلر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق گوجرنوالہ ڈسکہ کی رہائشی شبنم نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلر اصغر سندھی کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے ۔

انسانی اسمگلر نے مدعیہ کے شوہر عرفان اور بھائی ارسلان کو سپین بھجوانے کیلئے 80 لاکھ روپے وصول کیے۔ انسانی اسمگلر نے موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے سمندر کے راستے سپین بھجوانے کی کوشش کی جو سپین سے ہزار کلومیٹر دور ہی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

مدعیہ شبنم کے مطابق اس کے شوہر اور بھائی زندہ بچ گئے ہیں مگر انسانی اسمگلروں کے تشدد کیوجہ سے میرے بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔ سمگلر نے دھوکہ کیا ہے کارروائی کی جائے۔
