خاص خبریں

ڈیل اور مذاکرات کی باتیں دھری رہ گئیں ، عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7سال قید

راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت  کی سزا سنا دی گئی۔اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی ۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ۔عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے .عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے اورنیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد  بھی پیش ہوئے ۔  ملزمہ بشریٰ بی بی کے بیٹی اور داماد بھی عدالت پہنچے ۔ اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی جیل عدالت آئیں ۔ سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی بلایا گیا تھا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *