عالمی خبریں

امریکامیں ٹک ٹاک 19جنوری کومکمل شٹ ٹاؤن ہونےکاخدشہ

نیویارک: ٹک ٹاک نےانیس جنوری کوامریکا میں اپنی ایپ کو مکمل شٹ ڈاؤن کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ امریکی میڈیا کےمطابق اگرٹک ٹاک کی جانب سے اس کےامریکا میں آپریشنزکوانیس جنوری تک فروخت نہیں کیا جاتا تو اپریل دو ہزار چوبیس میں صدرجو بائیڈن کےدستخط کردہ قانون پر عمل شروع ہو جائے گا اور ایپ پر مکمل پابندی لگ جائے گی ۔ بائیڈن دورحکومت میں قانون کےمطابق ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کوپابند کیا گیا ہےکہ وہ طے شدہ وقت میں امریکا میں اپنےاثاثےفروخت کردےورنہ ایپ امریکا بھر میں نہیں چلے گی نہ ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *