خاص خبریں

آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا موقف ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اس ملاقات کوخوش آئند قرار دے دیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  عمران خان نے تحریک انصاف کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو عمران خان ہدایات دیتے ہیں میں وہی اقدامات کر سکتا ہوں ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں ۔ ہمارے دو ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *