آس پاس

دیپالپور میں جعلی دیسی گھی تیار کرنے کی فیکٹری پکڑی گئی

دیپالپور : آپ نے ملاوٹ شدہ دودھ تو بہت مرتبہ دکانوں میں فروخت ہوتا دیکھاہوگا ۔ اسی طرح دیسی گھی میں بھی ملاوٹ ہوتی ہے مگر آپ کیا جانتےہیں کہ جعلی دیسی گھی بھی تیار ہوتا ہے؟ جی ہاں دیپالپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دیسی گھی تیار کرنے والا گروہ پکڑ لیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کی مندورآباد میں ڈیری  پروڈکشن یونٹس کی انسپکشن کی گئی اس دوران دو سو کلو جعلی دیسی گھی ضبط کر لیا گیا۔ یہ جعلی دیسی گھی کیمیل سے تیار کیا جاتا تھا۔

ٹیم نے اس موقع پر ملاوٹ شدہ کریم اور جعلی 80لٹر دودھ بھی موقع پر تلف کر دیا۔ جعل ساز 120لٹر غیر معیاری بناسپتی گھی سے دیسی گھی تیار کررہے تھے ۔ اس موقع پر مشینری اور سلنڈر بھی قبضے میں لے لئے گئے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی دیسی گھی کو لیبارٹری میں جانچ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *