آس پاسپاکستان

بنوں کوہاٹ سے ہلدی خریدنےقصور آنے والا تاجر لٹ گیا، مزاحمت پر گولی ماری دی

قصور ( محمد شریف مہر ) قصور میں خیبر پختونخواہ سے ہلدی خریدنے کے لئے آنے والا تاجر لٹ گیا، ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر تیرہ لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ قصور میں ڈاکو راج آئے روز ڈکیتی کی واردات کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ۔ تاجر نے تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود بیگ پورہ روڈ پرہلدی خریدنا تھی مگر ڈاکوؤں نے راستے میں ہی لوٹ لیا۔  مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجر کو گولیاں مار دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تاجر کی شناخت نور رحمان ساکن بنوں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا اور ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *