تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں ملتوی ہونے کا امکان
واشنگٹن : کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ کے سبب تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ، لاس اینجلس کی ہولناک آگ کے باعث تقریب کو ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ فنکاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھی یہ ضروری ہے کیونکہ پیرس ہلٹن ، کیٹی پیری سمیت کئی ہالی وڈ اداکاروں کے گھر جل چکے ہیں ۔ چائے کی نشست، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز سمیت کئی دیگر تقاریب پہلےملتوی کردی گئی ہیں جبکہ مرکزی تقریب کو بھی موخر کرنے کی بات ہو رہی ہے ۔ 1
