گوگل پے کو پاکستان میں لانچ کرنے کی حتمی تاریخ آگئی
اسلام آباد : گوگل پے کو پاکستان میں لانچ کرنے کی حتمی تاریخ آگئی ۔ عالمی طرز کی ادائیگوں کو پاکستان لانے کے لئے مارچ کے وسط میں آپریشن شروع ہو جائیں گے اس طرح پاکستانی جدید طریقہ ادائیگی سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ گوگل پےعالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرانے کے بعد پاکستان میں عالمی ادائیگیوں کو استحکام ملے گا۔
نومبر 2024 میں گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ اس پلیٹ فارم کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے منسلک کر دے گی ۔ پاکستانی صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے عالمی ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے ۔ اس ضمن میں 6بڑے بینکس تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کی سہولیات میں گوگل پے کو بھی شامل کر رہے ہیں ۔
