انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل کی خاطرفرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
لندن : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں جبکہ ان کے پاکستانی مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں ۔انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور مستقبل کے حوالے سے بہتر فیصلہ کیا ہے ۔
