گرل فرینڈ سے جھگڑا، نوجوان کی طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش
نیویارک :گرل فرینڈ کے جھگڑے نے طیارے کو مشکل میں ڈال دیا۔ پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑے پر طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر خود کشی کی کوشش کی مگر فلائیٹ میں موجود سکیورٹی آفیسر نے اس دبوچ کر کوشش ناکام بنا دی ۔ امریکی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا جب ایک شخص نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص فون پر گرل فرینڈ سے جھگڑا کررہا تھا اور جھگڑا کرتے کرتے طیش میں آکر ایمرجنسی دروازہ کھولنے لگا مگر اسے قابو کرلیا گیا۔ فلائٹ لینڈ ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
