جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑی تبدیلی ، بنگلہ دیش کی جے ایف 17طیارے خریدنے میں دلچسپی
اسلام آباد : جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑی تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ بنگلہ دیش نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی ظاہر کر دی ۔ بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان اس وقت مرکز نگاہ بنا ہوا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی ہےجس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ۔لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں کو سراہا ، جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی اور جے ایف17 تھنڈرلڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہاربھی کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کی نشاندہی کرتی ہے
