خاص خبریں

اسلام آباد میں گرلز ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس ، ملالہ یوسف زئی بھی شریک

اسلام آباد : اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر دو روزہ عالمی کانفرنس شروع  ہوگئی ۔ جس کا عنوان’مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ رکھا گیاہے ۔ کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے پہلے روز شرکت کی ہے ۔

 نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کانفرنس  بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ ملالہ یوسف زئی کی آمد پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم فرح اکبر ناز نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی۔ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ گرلز ایجوکیشن ہی ترقی کی سمت متعین کرتی ہے ۔ مسلم ممالک خواتین کی تعلیم پر خصوصی زور دے رہے ہیں ۔ عربی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام ممالک کے مندوبین اور شرکا کو خراج تحسین پیش کیا۔ مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں پاکستان میں الازہر یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *