ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں ، عمران خان
راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ اپنے کیسز اب عالمی سطح پر لے جائیں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کیسز اب عالمی سطح پر لے جانے کی بات کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ بس اب ایک ہی راستہ بچہ ہے کہ کیسز عالمی سطح پر لے جائیں ۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود کردی گئی ہے ۔ یہ ٹارچرسےکم نہیں ۔ ذاتی معالج کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ۔ بانی پی ٹی آئی چیزیں مانگتے ہیں تو یہ لوگ تنگ کرتے ہیں۔ اب عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے لئے عالمی اداروں کے پاس جائیں گے ۔
