پاکستانخاص خبریں

باکمال لوگوں کو لے کرلاجواب سروس ساڑھے چار سال بعد پیرس اتر گئی

اسلام آباد : پی آئی اے پر یورپی پروازوں کے لئے پابندی ہٹا لی گئی ۔ ساڑھے چار سال بعد قومی ایئرلائنز پیرس پر لینڈ کر گئی ۔ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے صبح سویرے اڑان بھری ۔ پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوارتھے ۔ یہ تمام بکنگ پہلے ہی ہو چکی تھی ۔ ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ائیر لائنز کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری ہو جائے ۔ قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے تھے۔

پورے یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہوگیا۔ انہوں  نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ذمہ دار بیان نے قومی ائیر لائن کو بہت نقصان پہنچایا۔ ایسےغیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *