یوکے ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بن وارنگٹن کی پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی آمد
لاہور : یوکے ہائی کمیشن لاہور کے ہیڈ بن وارنگٹن نے پنجاب سوشل سکیورٹی اتھارٹی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے وائس چیئرمین جہاں آرا وٹو سے ملاقات کی اوردو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔ یوکے ہائی کمیشن لاہور اور پی ایس پی اےنے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
بین وارنگٹن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی اے کی پنجاب کے عوام کی فلاح کے لئے کارکردگی شاندار ہے ۔ ان کی ذمہ داریاں بہت بہترین ہیں اور ادارہ بہترین انداز میں کام کررہا ہے ۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور یوکےہائی کمیشن مل کر تعاون بڑھائیں گے اور باہمی رابطوں کو مضبوط کریں گے ۔
