عمران خان کا عرب ممالک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سے اظہار لا تعلقی
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عرب ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی مذمت کردی ہے اور ساتھ ہی تمام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری عمران خان سے جیل میں ملاقات کی جہاں انہوں نے عمران خان کا پیغام میڈیا کو پہنچایا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پر عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے اور ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی کیا ہے ۔
عمران خان نے عرب ممالک، بشریٰ بی بی اور شہدا کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں فیصل چودھری سے پوچھا اور کہا کہ یہ اکاؤنٹس پی ٹی آئی کے ہیں ہی نہیں ۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے جو اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے کال، ڈاکٹر کی رسائی اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق ہماری درخواست منظور کی ہے
