آس پاس

پاکستان بزنس کونسل دبئی  کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان

دبئی ( خصوصی رپورٹ ارشد انجم )  پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد اور بزنس کمیونٹی نےمبارکباد دی ہے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں اس حوالے سے   ایک پروقار تقریب  منعقد کی گئی ہے ۔ تقریب میں سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نو منتخب  بورڈ  ڈائریکٹر کے ارکان موجود تھے جبکہ  تقریب میں حسین محمد، قونصل جنرل آف پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی  کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین ،پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین ،پریس قونصلر صالح محمد ،ویزہ قونصلر نبیل راشد سمیت میڈیا کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔

معروف بزنس مین چمپئن گروپ آف کمپنیز کےمحمد شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس دبئی کے نئے چیئرمین  ہونگے جبکہ باقی ڈائریکٹرز میں  کامران احمد ریاض ،نور کریم آفریدی ، افتخار علی تتلہ،سلیم زکریا،خرم خواجہ اورعمر شہزاد شامل ہیں۔  

اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  بزنس کونسل دبئی  نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے اور نئے عہدے داران اس  مشن میں  نئی جدت، اور ترقی لانے اپنا احسن کردار ادا کریں گے۔  

نومنتخب چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور انکی ٹیم پاکستان بزنس کونسل کو ایک وژن اور مشن کے تحت نئی جدت دیں گے اور رواداری کےتمام ممبران کوساتھ لیکر یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے آپسی روابط کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا بزنس کونسل میں 6 ماہ کے اندر تبدیلیاں نہیں لا سکا تو استعفی دے دونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *