خاص خبریںعالمی خبریں

تبت کے مقدس سمجھے جانے والے شہر میں زلزلہ ، 100کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع

شگاتسے : تبت کے دوسرے سب سے بڑے اور مقدس سمجھے جانے والے شہر  شگاتسے میں 6.8شدت کے زلزلےنے تباہی مچا دی ہے ۔ اس زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ ابتدائی طور پر 53افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر چکی ہے ۔ زلزلے سے  62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی ہوئی  ہے ۔ نیپال میں بھی سیکڑوں کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر  تھی ۔ دوسری جانب امریکا کے جیولوجیکل سروے نے  زلزلے کی شدت 7.1 رپورٹ کی ہے ۔ تبت میں آفٹر شاکس بھی رپورٹ کیے جارہے ہیں ۔ ان آفٹر شاکس میں زیادہ شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے امدادی کامو ں  میں انتہائی سست روی دیکھی جارہی ہے ۔ واضح ہے کہ تبت  میں شگاتسے شہر کو مقدس سمجھا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *