برہنہ احتجاج سے شہرت سمیٹنے والی ماڈل کو کتے نے ناک پر کاٹ لیا
ساؤ پالو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا ہے جس سےان کو سرجری کروانا پڑی ہے ۔ جولیانا آئسن نے 2015 میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا تھا جس پر انہیں خوب شہرت ملی اور وہ راتوں رات مزید مقبول ہو گئیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ جولیانا کتے پالنے کی شوقین ہیں۔ ان کے ساتھ خوفناک واقعہ نیوائیر نائٹ کے موقع پر میکسیکو سٹی میں پیش آیا جہاں جولیانا کی نیوائیر نائٹ خوفناک حادثے میں بدل گئی یہ واقعہ انہوں نے میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی مگر کسی نہ کسی طرح اب یہ خبر سامنے آئی ہے جب وہ سرجری کروانے ہسپتال پہنچیں ۔
رپورٹ کے مطابق جولیانا کو ان کے پالتو کتے نے ناک پر کاٹا ، ان کی دو گھنٹے طویل سرجری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ماڈل نے کہا کہ ایک وقت میں ایسا لگا کہ میرا چہرہ ختم ہو جائے گا کیونکہ میں درد کی شدت سے کراہ رہی تھی ۔ مگر ناک کی سرجری کےبعد اب صورتحال بہت بہتر ہے۔ زخم تیزی سے ٹھیک ہو رہا ہے ۔
