کیلیفورنیا میں 108فٹ اونچی لہر پر سرفنگ کا عالمی ریکارڈ
کیلیفورنیا:امریکا میں ایک سرفر نے سو فٹ سے اونچی لہر پر سرفنگ کر کے ریکارڈ بنا دیا ہے۔23سالہ الیسنڈرو سلیبیر ہاف مون بے کے ساحل کے قریب سرفنگ کر رہے تھے جب انہیں انتہائی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑاجس پر انہوں نے کامیابی سے سرفنگ کی ۔ سلیبیر نے بتایا کہ میں سرف بورڈ پر شاید 30، 40، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا تو ایک لمبی لہر آئی جو بہت زیادہ پانی جمع کررہی تھی جس پر سرفنگ کا تجربہ حیران کن رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرف بورڈ کے نیچے پانی کی رگڑ تک کو محسوس کررہے تھےیہ تجربہ حیرت انگیز تھا۔ کبھی کسی لہر پر سرفنگ کرتے ہوئے انہوں نے سرف بورڈ کے نیچے اتنی رگڑ محسوس نہیں کی ۔ یہ لہر بہت طاقتور تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ سرف لیگ کی طرف سے لہر کی اونچائی کی تصدیق ہونا باقی ہے مگریہ کنفرم ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بن چکا ہے ۔
