سعودیہ ، امارات، ملائیشیااور عراق سے 24گھنٹے میں 63پاکستانی بے دخل
کراچی: سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کواپنے ملک سے نکال دیا ہے ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں تریسٹھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جس کے بعد تمام افراد کراچی ایئرپورٹ اترے جہاں قانونی کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھر واپس جانے کی اجازت مل گئی ۔ سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری واپس بھیجے گئے ۔ ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں رہائش رکھنے والے پندرہ شہریوں کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا۔ اسی طرح ممنوعہ تارکین وطن کی کیٹیگری میں آنے پر ملائیشیا سے 16پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے جبکہ عراق نے 11پاکستانیوں کو بے دخل کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار رہی ۔
