کھیل

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شان مسعود اور بابراعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

کیپ ٹاؤن : کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن شان مسعود اور بابراعظم نے ٹیم کو سنبھالا دیا ہے اور فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےفالو آن کے بعد مزید دباؤ سے فی الوقت بچنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ دوسری اننگز میں شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ شان مسعود نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم 81رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں بلے بازوں نے دو ہزار چھ میں یاسر حمید اور یونس خان کی پارٹنر شپ کا بھی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *