خاص خبریں

بشریٰ بی بی کی سیاسی مداخلت پر پارٹی رہنما پریشان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی فیصلوں میں مداخلت پر رہنماؤں میں تشویش بڑھ رہی ہے ۔ اس حوالے سے سینئر قیادت کی تشویش بڑھ رہی ہے ۔ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں اور سیاسی فیصلوں میں شریک ہو رہی ہیں ۔  بشریٰ بی بی نے مذاکراتی عمل سے متعلق بھی رہنماؤں سے مشاورت کی  ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ہفتے رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی مداخلت سے آگاہ  بھی کیا تھا جس پر عمران خان نے دوسری مرتبہ بشریٰ بی بی کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنےکو پیغام بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے  بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے باوجود سیاسی مصروفیات جاری ہیں ۔ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی کی سیاسی مداخلت پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ دوسری جانب علیمہ خان کے بیانات پر بھی پارٹی کی تشویش بڑھ رہی ہے ۔ رہنماؤں کےمطابق علیمہ خان اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات دے رہی ہیں جس سے مذاکراتی عمل خراب ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *