حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز، دو مطالبات پیش
اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہوگیا ہے جس میں فی الوقت دو مطالبات سامنے آئے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اوربانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نےحکومت کوسیاسی قیدیوں پر مزیدکیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تحریک انصاف کےموقف کے مطابق جو کیس موجودہیں ان پرعدالتی فیصلوں کےمطابق عمل درآمد ہونا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائےجائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈرعمرایوب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر،صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات میں راناثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر شامل ہوئے ۔
