عالمی خبریں

 آسٹریلوی ایئرلائنز کی 2ایئر ہوسٹس سے ڈانس کلب میں ریپ

کینبرا: آسٹریلیا کی ورجن ایئرلائنز کی دو ایئر ہوسٹس سے مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا گیا ہے جب وہ فجی میں ڈانس کلب سے باہر آرہی تھیں۔ فجی کی حکومت نے کہا ہے کہ پولیس نے آسٹریلیا کی ایئرلائن ورجن آسٹریلیا کی دو میزبانوں کے ریپ اور ان کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ فجی کی پولیس کے قائم مقام پولیس کمشنر جوکی فونگ چیو کے مطابق ورجن آسٹریلیا ایئرلائنز کی دومیزبان اسی دن پرواز کی روانگی سے قبل تازہ دم ہونے کے لیے فجی کے مشہور سیاحتی مقام نیڈی پر گئی تھیں جہاں سال نو کی تقریبات کے سلسلے میں وہ تازہ دم ہونے کے لئے جذیرے پر چلی گئیں ۔

پولیس کے مطابق دونوں نیڈی کے نائٹ کلب گئیں جس کے بعد وہ باہر نکلیں تو ڈکیتوں نے انہیں گھیر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر ریپ کا نشانہ بنایااور ان سے نقدی اور قیمتی اشیا بھی چھین لیں۔ آسٹریلیا کی خارجہ امور اور تجارت کی وزارت نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ سے باخبر ہیں  اور معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں مگر فی الوقت تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *