سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کیسز کے مجرمان نے رحم اور معافی کی اپیلیں دائرکی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر67 مجرمان کو قانونی حق دیا گیاہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ریفر کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 19 مجرمان کی پٹیشنز کو انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رحم کی پٹیشنز پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق ہوگا۔ جیسے سے قانونی تقاضے پورے ہوںگے ان کو رہا کر دیا جائے گا۔ تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزاؤں کی معافی پاک فوج کے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے ۔
