عالمی خبریں

جنوبی کوریا طیارے حادثے میں دو افراد زندہ کیسے بچ گئے ؟

سیئول :تین روز قبل جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے طیارہ حادثے میں 179 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے تاہم دو افراد زندہ بچ گئے جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک حتمی نہیں اس پر تحقیقات جاری ہیں ۔ طیارے میں بظاہر کوئی خرابی نہیں تھی ۔ طیارے میں 181 مسافر سوار تھے جن میں سے صرف 2 مسافر زندہ بچے تھے جو کہ فضائی عملے کے ارکان تھے۔ ان  خوش نصیبوں کی شناخت 32 سالہ خاتون لی اور 25 سالہ وون کے نام سے ہوئی ہے ۔ یہ دونوں زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں جہاز کے سب سے آخری کونے میں سوار تھے جسے جہاز کی ٹیل یا دم کہا جاتاہے ۔ یہاں کریش کی صورت میں بچنے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام افراد ہلاک ہو گئے مگر ٹیل میں ہونے کی وجہ سے یہ دونوں بچ گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *