تازہ ترین

دھرنوں کی سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچا مگر ہم ترقی کی راہ پر ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ دھرنوں کی سیاست نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.’اڑان پاکستان‘ پروگرام بہترین ثابت ہوگا۔ برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔اسی پر کام ہو رہا ہے ۔  تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں  ۔ ثابت قدمی سے محنت کر رہے ہیں ، ملک کی حالات بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔  72 ارب ڈالر کی محصولات خزانے میں آئی ہیں اور محصولات کے حوالے سے آئی ایم ایف کا دسمبر کا 97 فیصد ہدف حاصل ہوگیا ہےجو کہ بڑی کامیابی ہے ۔ کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹریکشن شروع ہوگیا ہےاس سے بہت فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *