خاص خبریںعالمی خبریں

  نیو ایئر کی پارٹی پر دھاوا، ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے بعد فائرنگ، 10ہلاک

نیواورلینز :امریکی شہر نیواورلینز میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ کار سوار نے سڑک کنارے نیو ایئر نائٹ کی پارٹی کرنے والے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے بعد فائر کھول دیاجس سے دس افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہو گئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق نیواورلینز کی بربن اسٹریٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تیز رفتار گاڑی کا ٹارگٹ پارٹی کرتے لوگ تھے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر  زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے   

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *