آس پاس

لاہور کے نجی ہوٹل میں چھاپہ ، پارٹی کرتے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

لاہور : نیو ایئر نائٹ پر ویسے تو بہت زیادہ ہلڑ بازی ہوتی ہے ۔ منچلے سڑکوں پر نکل کر خاصا ادھم مچاتے ہیں ۔ ایسےمیں نیو ایئر نائٹ پر پولیس کی کارکردگی بہترین رہی ہے ۔لاہور پولیس نے درجنوں منچلوں کو حراست میں لیا ہے ۔ یہی نہیں اس مرتبہ ون ویلنگ بھی کچھ کم ہی ہوئی ہے ۔

لاہورتھانہ گلبرگ  کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے ۔ اس مرتبہ لاہور کا نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے حساس علاقہ یعنی گلبرگ بھی کلیئر رہا ہے ۔ تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او تیمور عباس نے نجی ہوٹل میں کامیاب ریڈ کے بعد رنگ رلیاں منانے والوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔  نجی ہوٹل میں پارٹی چل رہی تھی جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر درجنوں لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ خواتین و حضرات کے قبضے سے شراب کی کئی بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *