خاص خبریں

حکومت کا عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا

اسلام آباد:حکومت نے عوام کو نئے سال کے پہلے روز ہی تحفہ دے کر پریشان کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے ۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10روپے سے بڑھ کر252.66 روپے فی لیٹرہو گی ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لئے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *