شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی ، دلہن کا عروسی جوڑا مرکز نگاہ
کراچی : اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں ہے ۔ جہاں حسین جوڑے کی تعریف ہو رہی ہے وہیں دلہن کا جوڑا بھی مرکز نگاہ ہے ۔ اداکار جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے جہاں دھوم مچائی وہیں ماہرہ خان اور دیگر ستاروں نے بھی ان کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ دلہن کے جوڑے کی قیمت کےحوالے سے بھی بہت خبریں وائرل ہو رہی ہیں ۔ ماہین صدیقی نے اپنی بارات کے روز کوٹی کے ہمراہ گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی زیب تن کیا تھا جس کی قیمت کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ 60لاکھ کا ہے ۔
