خاص خبریں

ریکوڈک منصوبے کے 15فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے پندرہ فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی  منظوری دے دی ہے جسے بڑی پیش رفت سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ یہ معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت ہوا ہے جس کی رو سے 540ملین ڈالز کے عوض یہ شیئرز براہ راست منتقل ہو جائیں گےجس پر سعودی کمپنیاں کام کر سکیں گی ۔  دوسرے مرحلےمیں پانچ فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالرزکی ادائیگی ہوگی۔سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔۔ واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *