آس پاس

شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ادویات کی شدید قلّت

شیخوپورہ ( نمائندہ 89نیوز )شیخوپورہ کے واحد سرکاری اسپتال میں ادویات کی کمی ہونے پر مریض پرائیویٹ سٹورز سے مہنگے داموں میڈیسن خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بد انتظامی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کے خلاف مریضوں کا احتجاج ہوا ۔ مریضوں نے ڈاکٹر فائزہ کے ہتک آمیز رویہ ، ادویات اور  انسولین نہ ملنے پر روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا ۔ بزرگ خواتین نے سخت سردی اور بیماری کی حالت میں لاہور سرگودھا روڈ پر لیٹ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ادویات اور انسولین نہ ملنے پر شکایت لے کر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فائزہ کے آفس گئے تو ایم ایس نے آفس سے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے  انسولین نہیں مل رہی ۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *