پاکستان

نیب نے 18ہزار سے زائد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا، قومی احتساب بیورو کی لاہورمیں کھلی کچہری

لاہور: نیب لاہور کی کھلی کچہری میں ڈبل شاہ سکینڈل کے متاثرین شریک ہوئے۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق کئی ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔  ڈی جی نیب کے مطابق مختلف کیسز میں  ملزمان کیخلاف 85 کروڑ کی لوٹ مار کے شواہد اکھٹے کئے گئے، پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔  فار یو ریئل ٹریڈرز انتظامیہ کیخلاف 1 ارب 60  کروڑ مالیت کے 2300 کلیمز موصول ہوچکے۔

 متاثرین کو معلومات تک فوری رسائی کیلئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اس سٹیٹ انتظامیہ کا پاکستان میں کسی قسم کا کوئی بزنس نہیں تھا ملزمان متاثرین کی انویسٹمنٹ سے ہی رقوم بطور منافع تقسیم کرتے رہے۔ اسی طرح سادات کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے شکایت گزار کی درخواست پر نیب تحقیقات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔  سادات کوآپریٹو انتظامیہ کیخلاف مبینہ طور پر 100 سے زائد پلاٹوں کی خرد برد کے الزام پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

ڈبل شاہ سکینڈ ل کیس میں نیب لاہور کے مطابق درخواست گزار کا کلیم دوبارہ ویری فکیشن کرکے فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ نیب لاہور کی رواں سال 16 ارب سے زائد کی ریکوری ممکن بنائی گئی ہے ۔سال 2024 کے دوران 18 ہزار سے زائد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ امجد مجید اولکھ کے مطابق  نیب پاکستان کا واحد قومی ادارہ ہے جو دھوکہ دہی اور لوٹ مار کے کیسز میں عوام کو ریلیف دلوا رہا ہے ۔ متاثرین نے ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کی نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) ٹرانسفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *