شوبز

معروف بھارتی ٹیرو کارڈ ریڈر نے شاہ رخ خان کے لئے نیا سال منحوس قرار دے دیا

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے سال آمد سے پہلے ہی پیشگوئیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔ دنیا بھر کے نجومی اور ٹیرو کارڈز ریڈر مختلف شخصیات کے حوالے سے پیشگوئیاں کررہےہیں ۔ ایسے میں معروف بھارتی ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے پیش گوئی کی ہے کہ شاہ رخ خان کے لئے نیا سال منحوس ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ویسے تو کنگ خان 2021 سے کیریئر، صحت اور بچوں سے متعلق معاملات میں ایک منفی دور میں داخل ہوچکے ہیں لیکن نیا سال ان کے لئے کچھ زیادہ ہی منفی ہو سکتا ہے ۔ ان کے کیرئیر میں گراوٹ آئے گی تاہم ان کے بچے نام کماسکتے ہیں ۔ رہنی سبروال کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کا علم جفر میں 2 نمبر ہے، جو انڈسٹری میں ان کےلیے فائدہ مند رہا ہے۔ ان کے زائچے میں  نمبر 2 اور 8 کا توازن رہا ہے ، ان کی اہلیہ کی بھی قسمت ان کے ساتھ جڑی ہے مگر اب ان کے زائچے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *