سائنس اور ٹیکنالوجی

ابوظہبی نے فضائی ٹیکسی سروس کےلئے حتمی معاہدہ کرلیا ، لانچنگ کا وقت بھی دے دیا

ابوظہبی : دنیا کی پہلی فضائی ٹٰیکسی سروس ابوظہبی میں چلے گی ۔ اس حوالے سے اماراتی حکومت نے عالمی فضائی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے جس کی رو سے 2005کے آخر  میں ابوظہبی میں فضائی ٹیکسی محو پرواز ہونگی ۔ یہی نہیں ابوظہمی دنیاکاپہلاملک بن جائے گا جو ایئر ٹیکسی کی سروس دے گا۔ امریکا کی مقامی کمپنی آرچر ایوی ایشن  کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں ۔

اس سلسلے میں خصوصی ایئر کرافٹ تیار کئے جائیں گے ۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو آرچر کا مِڈنائٹ کرافٹ چار سواریوں کے ساتھ شہر بھر میں بنائے گئے متعدد ’ورٹی پورٹس‘ کے درمیان اڑان بھرے گا اورلینڈ کرے گا۔ اس طرح سفر میں اسی فیصد کمی ہوگی اور وقت کی بچت ہوگی ۔ یہ خصوصی ایئر کرافٹس ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں اسی فیصد کم شور پیدا کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *