سائنس اور ٹیکنالوجی

دنیا کے سب سے بڑے انجن کی تصاویر سامنے آگئیں

بیجنگ : دنیا کے سب سے بڑے انجن کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔ یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب یہ سوال اٹھ رہے تھے کہ دنیا کا سب سے بڑا انجن یومیہ کتنا فیول یا ایندھن استعمال کرتا ہے ۔ دنیا کےسب سے بڑے انجن کے حوالے نے نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں ۔ کمبسشن انجن ڈھائی سو ٹن ایندھن استعمال کر رہا ہے ۔ اس کے چودہ سلنڈر ہیں جو اسے متحرک رکھتے ہیں ۔ انجینئرز کے مطابق چوہ سلینڈر والا “ٹسیلا سلزر RTA96-C دو اسٹروک “ٹربو چارجڈ ڈیزل والا انجن کہلواتا ہے ۔

اسے بڑے کنٹینر جہازوں کو طاقت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کی پیمائش تیرہ میٹر اونچی، چھبیس میٹر لمبی اور وزن 2,300 ٹن سے زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں صرف کرینک شافٹ کا وزن ہی 300 ٹن ہے جبکہ 14 پسٹنوں میں سے ہر ایک کا وزن 5 ٹن ہے۔102 آر پی ایم پر اس کی پاور آؤٹ پٹ 108,920 بی ایچ پی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *